[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کے خلاف صہیونی فورسز کے حملے اور مجاہدین کی جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔
مختلف جہادی تنظیموں کے اعلان کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقوں میں صہیونی فورسز پر وسیع حملے کئے گئے ہیں۔ مجاہدین نے ان حملوں کے دوران صہیونی فورسز کے اجتماعات پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
حملوں کے بعد مقاومتی تنظیموں نے کہا ہے کہ کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء اسرائیلی فورسز نے غرب اردن میں بھی حملہ کیا ہے۔ نابلس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق غاصب فورسز نے بلاطہ کیمپ پر حملہ کیا جس کے بعد فلسطینی مجاہدین اور حملہ آور صہیونیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔