گیانواپی مسجد۔ جج کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے دن فیصلہ سنانے کا انکشاف

[]

نئی دہلی: گیانواپی مسجد کے معاملہ میں آج ہندو فریق کے حق میں فیصلہ سنانے والے جج کا آج ہی ریٹائرمنٹ تھا اوروظیفہ پر سبکدوش ہونے کے دن ہی انھوں نے یہ بڑا فیصلہ سنایا ہے۔

 

واضح رہے کہ گیانواپی کے ویاس جی تہہ خانہ میں پوجا پاٹھ کی اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے سال 2016 میں عدالت میں درخواست داخل کی گئی تھی۔ ضلع جج ڈاکٹر اجئے کرشن وشویش کی عدالت میں 30 جنوری کو اس کیس میں دونوں فریقین کی بحث پوری ہو گئی تھی۔ 31 جنوری کو ضلع جج ڈاکٹر اجئے کرشن وشویش نے ہندو فریق کو ویاس جی کے تہہ خانہ میں پوجا پاٹھ کرنے کی اجازت ہندو فریق کو دے دی۔

 

وارانسی کے ضلع جج ڈاکٹر اجئے کمار وشویش کا تعلق اتراکھنڈ کے ہریدوار سے ہے۔ واراناسی میں جب سے انھوں نے گیانواپی مسجد کیس کی سماعت شروع کی تبھی سے وہ سرخیوں میں تھے اورآج وظیفہ پر سبکدوشی کے آخری دن انھوں نے یہ فیصلہ سنادیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *