کاشی اور متھرا میں بھی حقیقی جگہوں پر منادر تعمیر کئے جائیں: اوما بھارتی

[]

حیدرآباد: بی جے پی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی نے آج مطالبہ کیا کہ کاشی اور متھرا میں ایودھیا کی طرح متاثر ”حقیقی جگہوں“ پر تعمیر کئے جائیں اور ہندؤں کو عبادت کا حق دیا جائے۔

پی ٹی آئی کے مطابق گیان واپی مسجد کیس میں وارانسی عدالت کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے اوما بھارتی نے عدالتی فیصلہ کو سکھد (تسکین بخش) قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1993 ء میں دیواروں پر کندہ مورتیوں کی پوجا کی تھی۔

سابق مرکزی وزیر نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ”وارانسی ضلع عدالت کے فیصلہ کے بعد میں ایک بار پھر درخواست کرتی ہوں کہ ایودھیا کی طرح متھرا اور کاشی میں منادر ان کی حقیقی جگہوں پر تعمیر کئے جانے چاہئے اور ہندؤں کو پوجا کرنے کا حق دیا جانا چاہئے۔

ان جگہوں کو ہندؤں کے حوالہ کردیا جائے‘ یہی کامل حل ہے۔“



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *