غزہ میں یو این ایجنسی کی مدد معطل، امدادی تنظیموں کی طرف سے مذمت

[]

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی طرف سے بتائے گئے اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حماس کے سات اکتوبر کے روز اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں تقریباً 1,140 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔ اس دوران حماس کے عسکریت پسندوں نے تقریباً 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ دوسری طرف عسکریت پسند فلسطینی تنظیم حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں غزہ میں کم از کم 26,751 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *