[]
محبوبنگر26 جنوری مدرسہ مصباح القرآن محبوب نگر میں 75 واں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد عمل ائی مدرسہ عربیہ مصباح القمرآن بانی قاری مولانا محمد اصحاب فلاحی، کی صدارت میں یوم جمہوریہ تقریب عمل میں آئی اس موقع پر انہوں نے کہا ملک کی آزادی میں علماء کرام کا بہت بڑا حصہ رہا لاکھوں کی تعداد میں شہید ہوئے کئی علماء کو زندہ جلایا گیا اور کئی کو درختوں پر پھانسی دی گئی اج تاریخ سے ان کی شہادت کو مٹایا جارہا ہے
مہمان خصوصی مولانا محمد مبارک قاسمی صاحب نے کہا ملک میں آج ہی کا دن تھا جب ہم سب کے اس مقدس جوہر نے ایک باقاعدہ شکل اختیار کی تھی۔ اسی دن ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر قائم ہوا تھا ہماری جمہوریت کی یکجہتی اور تنوع کی دنیا بھر میں ستائش کی جاتی ہے یہ اسی اتحاد اور ایک قوم ہونے کا جذبہ ہے جسے ہم ہر سال یوم جمہوریہ کے طور پر مناتے ہیں۔ ہمارا جذبہ ہمیشہ کی طرح انتہائی مستحکم ہے۔ آئیے ہم ان عظیم مجاہدین آزادی کو بھی یاد کریں جنہوں نے آزادی کے خواب کی تکمیل کی تعمیل میں بےمثال ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کیا بلخصوص مسلمان مجاہد ازادی اور دستور کی تکیمل میں مسلمانوں کا اہم کردار تھا ہمارے دین اسلام میں ملک سے محبت کا ذکر ایا ہے صدر مدرسہ مولانا عبدالمنان نے کہا انگریزوں نے ملک کو لوٹ لیا ٹیپو سلطان کے انتقال کے بعد انگریزوں نے اعلان کیا ہندوستان ملک اب ہمارا ہے
اس ملک کو ازادی دلوانے اور جمہوریت کو مظبوط کرنے کیلئے مسلمانوں نے جان کی قربانیاں پیش کی اس کی مثال ساری دنیا میں اج بھی دی جاتی ہیں الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابانے کہا 15 اگسٹ اور 26 جنوری دنیا کے دو اعظیم تہوار عید ہیں جو ایک ساتھ سبھی 140 کروڑ سے زیادہ عوام ایک ہی وقت میں 15 اگسٹ اور 26 جنوری کی عید مناتے ہیں یہ تاریخ ہے ساری دنیا کا طاقتور جمہوریت والا ملک ہمارا مدرسہ مصباح القرآن کے طلباء نے جمہوریت کے عنوان تقریروں اور نظمیں سنائی طلباء میں شیرنی تقسیم کیا گیا اس موقع پر حافظ محمد مظفر، حفاظ محمد علی، حافظ افروز، مہمان خصوصی محمد عبدالقدیر صوفی، محمد یعقوب، طلباء طالبات شرکت کی ،