[]
حیدرآباد _ گورنر کے کوٹہ کے تحت نامزد دو نئے ایم ایل سی کو حلف برداری سے تعلق ہائی کورٹ نے روک دیا ہے اور کہا کہ آئندہ احکامات تک نئے ایم ایل سی حلف نہ لیں ۔ سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔
بی آر ایس قائدین، داسوجو شراون اور ستیہ نارائنا نے حال ہی میں گورنر کے کوٹہ میں کودنڈارام اور عامر علی خان کی بطور ایم ایل سی نامزدگی کو چیلنج کیا۔ آج درخواست کی سماعت کرنے والی ہائی کورٹ نے کہا کہ انھیں حلف نہ دلایا جائے، وہ 8 فروری کو دوبارہ دلائل سنیں گے۔