[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 30 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1530۔ میواڑ کے رانا سنگرام سنگھ کا انتقال ہوا۔
1903۔ لارڈ کرزن نے کلکتہ میں امپیریل لائبریری کا آغاز کیاجس کا 1948 میں نام بدل کر نیشنل لائبریری کردیا گیا۔
1933۔ جرمن کے صدر پال وان ہنڈنبرگ نے ایڈولف ہٹلر کو چانسلر مقرر کیا۔
1937۔ ہٹلر نے پہلی جنگ عظیم کے بعد ہوئے معاہدے سے جرمنی کے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا۔
1948۔ ناتھو رام گوڈسے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا نئی دہلی کے برلا ہاؤس میں شام پانچ بج کر 10 منٹ پرگولی مار کر قتل کیا، اس کے بعد سےیہ دن ہر برس یوم شہید کے روپ میں منایا جاتا ہے۔
1949۔ نائٹ ایئرمیل سروس کا آغاز ہوا۔
1959۔ سب سے محفوظ کہے جانے والے جہازایم ایس ہنسہیڈافٹ اپنے پہلے سفر میں ہی ڈوبگیا جس میں سوار 95 مسافروں کی موت ہوگئی۔
1968۔ ہندی کے مشہور شاعر ماکھن لال چترویدی کا ہوا تھا۔
1971۔ نڈین ایئرلائنس فار فرینڈشپ کے طیارے کا اغوا کرکے لاہور لے جایا گیا اور یکم فروری کو اسے تباہ کردیا گیا۔
1985۔ دل بدل کرنے والے سیاستدانوں کے خودبخود نااہل ہوجانے سے متعلق 52 آئینی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور ہوا۔
1989۔ افغانستان کے کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کیا گیا۔
1997۔ مہاتما گاندھی کی استھیاں الہ آباد کے سنگم میں بہائی گئیں۔
2000۔ کینیا ایئرویز کا طیارہ بحراوقیانوس میں تباہ ہونے سے اس میں سوار 169 مسافر مارے گئے۔
2005۔ عراق میں پانچ دہائیوں میں پہلی بار کثیر جماعتی چناؤمیں 80 لاکھ سے زائد لوگوں نے ووٹ دیا۔