اسرائیلی فورسز نے 48 گھنٹوں میں 350 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

[]

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان مہینوں سے جاری مہلک تنازعے میں غزہ میں 26,422 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

غزہ میں حماس کے زیر انتظام حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے کم از کم 350 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی ٹیمیں سڑکوں پر بکھری ہوئی کئی لاشوں تک پہنچنے میں ناکام رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی رہائشیوں کو شہر کے ناصر اسپتال کے صحن میں میت کو دفنانا پڑا کیونکہ وہ انہیں خان یونس قبرستان نہیں لے جا سکے۔

دریں اثنا، حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کی وجہ سے ناصراسپتال طبی فضلے سے بھر گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ انکلیو میں کم از کم 7,000 زخمی اور بیمار لوگوں کو زندگی بچانے والے علاج کی فوری ضرورت ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے کے درمیان خان یونس کے العمال اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کی کمی کے بارے میں خبردار کیا ہے، جس کی وجہ سے اسپتال میں طبی ٹیموں کے لیے سرجیکل آپریشن کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان مہینوں سے جاری مہلک تنازعے میں غزہ میں 26,422 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 65,087 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *