اردو ایڈیٹر یا صحافی کو ریاستی میڈیا اکیڈمی کا صدر نشین يا نائب صدر نشین بنانے کا مطالبہ

اردو ایڈیٹر یا صحافی کو
ریاستی میڈیا اکیڈمی کا صدر نشین يا نائب صدر نشین بنانے کا مطالبہ
حیدرآباد۔ 26 جنوری ( سفیر نیوز) سید جعفر حسین ایڈیٹر اردو روزنامہ صدائے حسینی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی صاحب سے اپیل کی کہ وہ اس بار اردو صحافت سے وابستہ شخص کو تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کا صدر بنائیں۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ اس سال ملک بھر میں اردو صحافت کا 200سالہ جشن منایا گیا، ایسے میں تلنگانہ (حیدرآباد)میں جہاں کی اردو بھی پوری دنیا میں مشہور ہے، ایسے وقت میں اگر اردو صحافت سے وابستہ ایڈیٹر یا سینئر صحافی کو ریاستی میڈیا اکیڈمی کا صدر بنایا جائے تو تمام اردو بولنے والوں میں مسرت ہوگی۔کیونکہ اردو اکیڈیمی کو کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی مانگ رہی ہے۔تو ایسے میں اردو صحافی کو نائب صدرنشین کی حیثیت سے اور میڈیاسے وابستہ جتنے بھی کمیٹی ہے تو اس میں اردو صحافیوں کا شمارنا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سخود بھی اردو سے محبت کرنے والے ہیں اور جب بھی وہ اردو میں تقریر کرتے ہیں تو اردو جاننے والے اور نہیں جاننے والے بھی ان کے ایک ایک اردو لفظ کو غور سے سنتے ہیں . جعفر حسین نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعلی کی طرف سے اس بار کسی اردو صحافی یا ایڈیٹر کو میڈیا اکیڈمی کا صدر بنایا جاتا ہے تو یہ ایک تاریخی قدم ہو گا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میڈیا اکیڈمی کے صدر اے نارائن کو ہٹایا گیا اور صدر کا عہدہ خالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اس بار اگر کسی اردودان کو میڈیا اکیڈمی کا صدر بنایا جاتا ہے تو پورے ملک میں ریاست تلنگانہ کا نام روشن ہوگا اور اردو زبان کے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *