[]
حیدرآباد: مسائل کے حل میں حکومت کی ناکامی کے خلاف آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع میں سرکاری اساتذہ نے انوکھا احتجاج کیا۔
اساتذہ کی ریاستی کمیٹی کی اپیل پر آج وجئے واڑہ میں اساتذہ نے احتجاج کیا۔
پولیس نے پہلے ہی احتجاجیوں کو گرفتارکرلیا۔ کئی اساتذہ کو گھروں پر نظربند کردیا گیا اور بیشتر کو نوٹس جاری کی گئی۔
اسی دوران گرفتاریوں کے خلاف کڑپہ میں اساتذہ نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انوکھا احتجاج کیا۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پچھلے دو سالوں سے 18,000 کروڑ کے بقایہ جات کو فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے پرانا پنشن سسٹم نافذ کرنے پر بھی زوردیا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ان کے مطالبات کے سلسلہ میں حکومت مثبت ردعمل ظاہر نہیں کرے گی تو انتخابات میں سبق سکھایا جائے گا۔