منصف ٹی وی کے گلوبل ہیلتھ کا نکلیو 2024 کا شاندار پیمانہ پر انعقاد ڈاکٹر قطب الدین امریکہ اور دیگر ماہر ڈاکٹروں کی شرکت

[]

منصف ٹی وی کی جانب سے آج ریڈ روز فنکشن ہال نزد حج ہاوز نا مپلی پر گلوبل ہیلتھ کا نکلیو 2024 کا شاندار پیمانہ پر انعقاد عمل میں آیا ۔ بڑے پیمانہ پر منعقد ہونے والے اس کا نکلیو میں معروف ڈاکٹروں نے شرکت کرتے ہوئے منصف ٹی وی کے ناظرین کو اپنے تجربات اور خیالات سے واقف کرایا ۔ اس کا نکلیو کے انعقاد کا مقصد موجودہ طرز زندگی سے ہونے والی بیماریوں سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ ان سے محفوظ رہنے کے طریقوں پر روشنی ڈالنا تھا۔ منصف ٹی وی اپنے قیام کے بعد سے لوگوں کو ہر چھوٹی بڑی خبر سے بے خبر رکھنے کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے پروگرام بھی پیش کر رہا ہے

 

جو ہر کسی کی ضرورت ہے۔ اس گلوبل ہیلتھ کا نکلیو میں ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع ایم ڈی پی ایچ ڈی ڈائرکٹر اسٹار فر یا نرگ سرویس امریکہ ڈاکٹر منیر جو اوز رخان ایم بی بی ایس چیر مین اینڈ ایم ڈی چیف آرتھو پیڈک سرجن جرمین ٹن ہاسپٹلس حیدر آباد ڈاکٹر تر یوکرم ایم بی بی ایس ایم ڈی ڈیا بیٹولوجی اینڈ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شمع ویلیزا ولنس ڈاکٹر شجاعت علی صوفی سابق جوائنٹ ڈائرکٹر دور درشن کیندر چینائی ڈاکٹر سید نعمت اللہ مکہ ہیلتھ سنٹر حیدر آباد ڈاکٹر ایس پرو دوی راج آرتھو پیڈک سرجن میدک ڈاکٹر اشوک کمار میدک ڈاکٹر مدثر الدین اسٹنٹ سویل سرجن جگتیال ڈاکٹر محمد اعجاز کریم نگر ڈاکٹر ایم اے مجیب کاماریڈی ڈاکٹر محمد آصف حنیف کما ریڈی ڈاکٹر سیده شائمه روشن نیوٹریشنسٹ ویلیزا حیدر آباد ڈاکٹر سیدہ عمیمہ رومان نیوٹریشنسٹ ویلیزا حیدر آباد ڈاکٹر شاہجہاں نیوٹریشنسٹ ویلیزا حیدر آباد اور ڈاکٹر سلمی صباء نیوٹریشنسٹ ویلیزا حیدر آباد نے شرکت کی ۔

 

ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع امریکہ نے موجودہ دور میں صحت کو در پیش مختلف چیالنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے کھانے پینے سونے جاگنے سے متعلق جو اصول بتائے ہیں اس پر عمل کرتے ہوئے ہم ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ ڈاکٹر قطب الدین نے کہا کہ کئی احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دیر رات تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کی عادت سے پر ہیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمد نے ہمیں کئی ایسے اصول بتائے ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے ہم پر سکون اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ ڈاکٹر قطب الدین نے کہا کہ آج ہمار طرز زندگی ہی ہمارے لئے سب سے بڑی مصیبت بن رہی ہے جس میں بدلا و لا نا بہت ضروری ہے۔

 

اس گلوبل ہیلتھ کا نکلیو 2024 کی نگرانی منصف ٹی وی کے سی ای او جناب حبیب نصیر نے کی جبکہ دیگر نے بھی اس کامیاب کا نکلیو میں اپنا رول ادا کیا۔ منصف ٹی وی کے اس گلوبل ہیلتھ کا نکلیو 2024 کو پیش کرنے میں ویز ہیلتھ ایل ایل پی جرمنٹن ہاسپٹلس اور ویلیز اویلنیس نے تعاون کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا پار نفر روز نامہ منصف نے بھی اس کا انکلیو کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *