چیف منسٹر ریونت ریڈی سے بی آر ایس کے 4 ارکان اسمبلی کی ملاقات _ جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں؛ رکن اسمبلی سنیتا لکشماریڈی

[]

حیدرآباد _ 23 جنوری ( اردولیکس) بی آر ایس کے 4  ایم ایل ایز نے منگل کو حیدرآباد میں چیف منسٹر  ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر  ملاقات کی۔ چیف منسٹر سے ملاقات کرنے والے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی میں سنیتا لکشماریڈی (نرساپور)، کوتہ پربھاکر ریڈی (ڈوباک) مہیپال ریڈی (پٹن چیرو) اور مانک راؤ (ظہیرآباد)  شامل تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے حلقہ کے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد رکن اسمبلی سنیتا لکشماریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے ایم ایل ایز  کے سیکورٹی اور پروٹوکول کے مسائل پر چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں مزید کوئی بات چیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ   کریں۔ تاہم ان کی ملاقات سے سیاسی حلقوں میں تجسس پایا جاتا ہے

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *