انتخابی منشورکو عملی جامہ پہنانے تیزی کے ساتھ پیشرفت:سریدھر بابو

[]

حیدرآباد: ریاستی وزیروچیرمین کانگریس منشورکمیٹی ڈی سریدھربابونے کہاکہ کانگریس حکومت انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تیزی کے ساتھ پیشرفت کررہی ہے۔ ہم بہت جلد عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

سریدھربابو آج گاندھی بھون میں منشورکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل ایک اچھا انتخابی منشور پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہم نے منشور میں 6 ضمانتیں دی تھیں۔ جب ہم نے اقتدار سنبھالاتو سب سے پہلے دو ضمانتوں، خواتین کوبسوں میں مفت سفر کی سہولت اور علاج کیلئے آروگیہ شری اسکیم کے تحت10لاکھ روپے کی سہولت فراہم کیے۔

 ماباقی وعدوں کو روبہ عمل لانے کیلئے ہم بہت جلد تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس کے نتائج بہت جلد سامنے آجائیں گے۔ سریدھربابو نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ایک ماہ کی حکومت کو تنقید کانشانہ بنانے میں جلد بازی کامظاہرہ کررہی ہیں۔انہیں اقتدارسے محرومی کا غم ستارہاہے۔ ابھی5 سال باقی ہیں انہیں صبر و تحمل سے کام لیناچاہئے۔

 حکومت منشور میں دیئے گئے تیقنات کوپورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ آج کے اجلاس میں کمیٹی نے منشورکے نکات پر غور و خوص کیاگیااورانہیں روبہ عمل لانے کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

 اجلاس میں انچارج کانگریس امور دیپا داس منشی، سکریٹری اے آئی سی سی روہت چودھری، ریاستی وزیرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سکریٹری منصورعلی خان، مہیش کمار گوڑ ایم ایل سی، عبیداللہ کوتوال،طاہر بن ہمدان نائب صدورو دیگرنے شرکت کی۔

 اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے اے آئی سی سی پروفیشنل کانگریس پروین چکرورتی نے کہاہے کہ تلنگانہ کانگریس نے ایک اچھا منشورپیش کیاہے جس پراعتماد کرتے ہوئے عوام نے کانگریس پارٹی کو اقتدار پر فائز کیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ اے آئی سی سی کامنشوربہت جلد سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی قیادت میں تیارکیاجائے گا اوریہ منشورعوام دوست ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ تلنگانہ200 یونٹ تک برقی چارجس معاف کرنے سے متعلق ضمانت پرفروری سے عمل آوری ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *