طیارہ کے پر سے اسکرو غائب، پرواز منسوخ

[]

لندن: مانچسٹر سے نیویارک جانے والی ورجن اٹلانٹک پرواز اُڑان بھرنے سے چند لمحے قبل منسوخ کردی گئی کیونکہ ایک چوکس مسافر کی نظر طیارہ کے پر سے غائب بولٹس پر پڑی۔ واقعہ 15 جنوری کا ہے۔ 41 سالہ فل ہارڈی نے جو برطانیہ کے مانچسٹر ایرپورٹ پر طیارہ میں سوار تھا‘ دیکھا کہ 4  اسکرو (بولٹس) غائب ہیں۔ اس نے ایرہوسٹس کو اس کی جانکاری دی۔

جارج ایف کنیڈی انٹرنیشنل ایرپورٹ نیویارک کے لئے اُڑان بھرنے سے قبل انجینئرس کو طلب کیا گیا تاکہ وہ ایربس اے 330 طیارہ کی مرمت کریں۔ نیویارک پوسٹ نے یہ اطلاع دی۔

 ورجن اٹلانٹک نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا جس میں ایک انجینئرکو طیارہ کے پر پر چڑھ کر مسئلہ حل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ چند دن قبل الاسکا ایرلائنس کے بوئنگ 737-900 میکس کا ایک دروازہ ہوا میں کھل کر اُڑ گیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *