[]
ریاض ۔ کے این واصف
حرمین شریفین میں زائرین کے لئے سہولتوں اضافہ اور گنجائش بڑھانے کا عمل ہمیشہ چلتا رہتاہے۔ تو دوسری جانب زائرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مسجد نبوی کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2023 کے دوران 280 ملین سے زیادہ زائرین نے مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روحانی ماحول میں مسجد نبوی میں حاضری دی۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے نمازیوں کی آسانی کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی اور راحت رسانی کے جملہ وسائل مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ زائرین اطمینان و سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔