[]
حیدرآباد۔ انسٹا گرام پردوستی پھر محبت اوراس کے بعد ایک نوجوان نے ہجڑے سے شادی کرلی۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں یہ عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔
آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے نندو نامی نوجوان کی دوستی تین سال قبل انسٹا گرام پرایک زنخہ سے ہوئی جس کی شناخت نکشترا کے طورپرکی گئی ہے۔ ان کی دوستی محبت میں بدل گئی اوران دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
نندوکے گھروالے اس طرح کی شادی کیلئے رضامند نہیں تھے وہ چاہتے تھے ان کے بیٹے کی زندگی میں بھِی کوئی لڑکی آئے تاہم نندو صرف نکشترا سے شادی کا خواہشمند تھا۔ اس نے گھروالوں کی رضامندی کے بغیرنکشترا سے شادی کا فیصلہ کیا۔
کھمم کی ایک مندر میں ان دونوں کی شادی انجام پائی۔ تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے ان کی شادی کروائی۔