[]
حیدرآباد _ 28 جولائی ( پریس نوٹ) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے 31 جولائی (پیر) کو دوپہر 2 بجے سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیٹ سکریٹریٹ میں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ریاستی کابینہ تقریباً 40 سے 50 مسائل پر بحث کرے گی۔ کابینہ سیلاب کا جائزہ لے گی اور شدید بارشوں کے بعد ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔
موجودہ سیزن میں کاشتکار برادری کے زرعی سرگرمیوں میں مصروف ہونے کے تناظر میں کابینہ غیر وقتی بارشوں کے باعث زرعی شعبے میں پیدا ہونے والے موجودہ حالات کا جائزہ لے گی اور کسانوں کے تحفظ کے لیے متبادل زرعی پالیسیاں اپنانے پر غور کریگی۔
کابینہ نہروں اور ندی نالوں کے بہنے سے سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان اور سڑکوں کی آمدورفت پر پڑنے والے اثرات کا تخمینہ لگائے گی۔ کابینہ تباہ شدہ سڑکوں کے نیٹ ورک کی بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر فیصلے کرے گی۔
کابینہ TSRTC سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرے گی۔ آر ٹی سی ملازمین کی تنخوا ہوں میں اضافہ وغیرہ ان امور شامل ہوں گے جن پر ریاستی کابینہ بحث کرے گی اور مناسب فیصلے کرے گی۔