[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے ہالینڈ کی ہم منصب ہینکے بروئنز سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران عراق کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے کیمپ موجود تھے جہاں سے ایرانی شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔
انہوں نے ہالینڈ کی وزیرخارجہ پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرے۔
وزیرخارجہ نے تاکید کی کہ ایران اپنی خودمختاری سلامتی کے معاملات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے اربیل پر حملے میں کسی ڈچ شہری یا بچے کی ہلاکت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
اس سے پہلے ہالینڈ کی حکومت نے ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے اربیل میں مبینہ طور پر ڈچ بچے کی ہلاکت پر احتجاج کیا تھا۔