[]
ہائی کورٹ سے منظوری ملنے کے بعد ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں اپنی ضلع سطحی قیادت کو 22 جنوری کو ریاست بھر میں ہونے والی خیر سگالی ریلیوں میں مذہبی لیڈروں کی شراکت داری یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں اہم ’خیر سگالی ریلی‘ کولکاتا میں ہوگی اور اسی دن ریاست کے سبھی ضلعوں میں بھی ایسی ہی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ترنمول کانگریس کے ضلع صدر سبرت بخشی نے ضلع سطح کے لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ مذہبی لیڈروں کی شراکت داری یقینی بنائیں اور انھیں سبھی ریلیوں میں پہلی صف میں رکھیں۔ مذہبی لیڈروں سے بھی ریلیاں ختم ہونے پر اپنا پیغام دینے کے لیے کہا جائے گا۔ پارٹی کے ضلعی صدور اور چیئرمین کو اس سلسلے میں تحریری ہدایت بھیج دی گئی ہے اور انھیں اسے بلاک سطح کے پارٹی لیڈران کو بتانے کے لیے کہا گیا ہے۔