ڈاؤس میں ایم ڈی‘ سرجیکل انسٹرومنٹس کی چیف منسٹر سے ملاقات

[]

حیدرآباد: سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ ہولڈنگس نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ڈاؤس میں ورلڈ اکنامک سمٹ کے دوران آج مینجنگ ڈائرکٹر سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ گوری سریدھرا نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

انہوں نے 231.5کروڑ روپئے کی لاگت سے تلنگانہ میں ہیلتھ کیئر ڈیوائسس مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے پر رضا مندی ظاہرکی۔ سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ‘ برطانیہ کی ایک سرکردہ طبعی آلات تیارکرنے والی کمپنی ہے۔

کمپنی نے دنیابھر میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور ہندوستانی مارکٹ میں قدم رکھنے کے اپنے مقصد کے طور پر حیدرآباد میں آئندہ دو تین برسوں کے دوران 231.5کروڑ روپئے سرمایہ مشغول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 حیدرآباد میں ایک ہیلتھ کیئر میوفیکچرنگ ڈیوائسس یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے ایسے طبی آلات تیارکئے جائیں گے جو موجودہ طور پر ہندوستان میں تیارنہیں کئے جاتے ہیں۔ کمپنی کا مقصد عوام کو عالمی معیار کے طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 اس موقع پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ کو تلنگانہ میں اپنی سرگرمیوں کو شروع کرنے کیلئے مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

 چیف منسٹر نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے مرحلہ اول میں جنرل سرجری‘مائیکرو سرجری کے لئے درکار الات‘ آرتھوپیڈک پاورٹولس‘ میسکوسرجری میں استعمال ہونے والے ڈرماٹومز‘ آلات برائے چشم اور کم سے ک م وزن اور سرجری کے آلات تیارکئے جائیں گے۔ جبکہ مرحلہ دوم میں روبوٹک طبی آلات کی تیاری عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل انسٹرمنٹس گروپ ایک مضبوط ومستحکم کمپنی ہے جوبرطانوی فوج اور خانگی دواخانوں کو سرجیکل آلات فراہم کرتی ہے جس کا صدر دفتر ملٹن کیسز میں واقع ہے۔ کمپنی کے ترکی اور جرمنی میں بھی مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں۔

 ڈائرکٹر سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ گوری سریدھرا نے کہا کہ کمپنی کے قیام سے اب تک 11مشہور طبی کمپنیوں کو حاصل کیاگیا ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیرانفارمیشن وٹکنالوجی ڈی سریدھربابو اور دیگر موجود تھے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *