[]
واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل- فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل تک رسائی کے بغیر عرب ممالک غزہ کی تعمیر نو میں دلچسپی نہیں لیں گے۔ بلنکن نے سی این بی سی ٹی وی چینل پر اسرائیل۔فلسطین کے موضوع پر خیالات کا اظہار کیا ۔
بلنکن نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں عرب ممالک کا نظریہ کافی تبدیل ہو چکا ہے،وہ سلامتی کے حوالے سے اپنے تحفظات کے دفاع میں اسرائیل کا علاقے میں وجود تسلیم کرنا چاہتے ہیں لیکن فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھی اُن کا نظریہ واضح ہے اور جانتے ہیں کہ اس کے بغیر خطے میں امن قائم ہوگا۔
بلنکن نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کے خواہاں ہیں مگر اس کے لیے دو ریاستی نظریئے کو انجام تک پہنچانا لازمی ہے۔