[]
حیدرآباد ۔دلدہلادینے والی واردات میں حیدرآباد میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کا سر تن سے الگکردیا۔
وجئے نامی شخص کی شادی 40 سالہ پشپاوتی سے ہوئی تھی۔ انہیں دو بچے ہیں۔یہ جوڑا جے این یو آر ایم کالونی عبداللہ پور میٹ میں مقیم تھا۔شوہر اپنی بیوی کے کردار پر شک کیا کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا کرتا تھا۔
کل وہ منصوبہ بند طریقہ سے اپنی بہن کو الاٹ کردہ فلیٹ صاف کرنے کے بہانے بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا اور اس نے اپنی بیوی کا تیز دھار خنجر سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور اس کے بعد سر تن سے الگ کردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور شوہر کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔