تاریخ کے جھروکوں سے، 17 جنوری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 17 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1601۔ مغل بادشاہ اکبر ،اسیر گڑھ کے قلعے میں داخل ہوئے۔

1706۔ بجلی کی ایجاد کرنے والے امریکی سائنسداں بنجامن فرینکلن کی پیدائش ہوئی۔

1757۔ جرمنی نے پرشیا کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1852۔ جرمنی نے جنوبی افریقہ کے ٹرانسوال کی آزادی کو منظوری دی۔

1863۔ تھیٹر کی دنیا میں حقیقت پسندی کے رنگ بھرنے والی روسی ہدایت کار کانسٹے ٹن ستنسلواسکی کا جنم ہوا۔

1902۔ ترکی کے ترقی پسند شاعر ناظم حکمت کی پیدائش ہوئی۔

1928۔پہلی آٹومیٹک فوٹوگرافک فلم ڈیولپنگ مشین کا پیٹنٹ میں کرایا گیا۔

1929۔ بچوں کے مقبول کارٹون کرکٹر پوپئی دا سیلر کی پہلی اشاعت ہوئی۔

1941۔کولکاتا کے اپنے گھر میں نظر بند نیتاجی سبھاش چندر بوس ماسکو کے راستے جرمنی کیلئے نکل بھاگے۔

1945۔روسی فوجیوں نے نازی فوج کو ہٹاکر پولینڈ کی راجدھانی وارسا پر کنٹرول حاصل کیا۔

1945۔ ہندی فلموں کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی پیدائش ہوئی۔

1946۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

1948۔ نیدر لینڈ اور انڈونیشیا جنگ بندی پر رضامند ہوئے۔

1951۔ آسامی زبان کے مشہور فلم ساز جیوتی پرساد اگروال کا انتقال ہوا۔

1961۔ کانگو کے جمہوری طریقے سے منتخب وزیراعظم پیٹرس لوممبوا کا قتل ہوا۔

1979۔ سوویت یونین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1987۔ ٹاٹا فٹ بال اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا۔

1989۔ کرنل جے کے بجاج قطب شمال پہنچنے والے پہلے ہندستانی بنے۔

1991۔ خلیجی جنگ میں عراقی فوجیوں کے خلاف مغربی ممالک کا آپریشن ڈیزرٹ اسٹارم شروع ہوا۔

1995۔ جاپان میں 7.2 کی شدت سے آئے زلزلہ سے 5372 افراد کی موت ہوئی۔

1998۔ امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کا معاشقہ روشنی میں آیا۔

2002۔ اسپین کے نوبل انعام یافتہ کمیلو جوز سیلا کا 85 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

2010۔ مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ اور کمیونسٹ لیڈر جیوتی بسو کا انتقال ہوا۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *