بیٹی داماد کے لئے ایک خاندان نے تیار کئے 250 پکوان

[]

حیدرآباد _  سنکرانتی کے موقع پر مہمانوں خاص طور پر داماد بیٹی کو نئے نئے پکوانوں سے تواضع کرنا ایک روایت ہے آندھراپردیش  کے ضلع مغربی گوداوری میں ایک خاندان نے اپنے نئے داماد کے لئے 250اقسام کی کھانے  اشیا تیار کرتے ہوئے اس کو حیرت میں ڈال دیا

 

۔تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اہم مانے جانے والے سنکرانتی تہوار کے موقع پر مہمانوں کی ضیافت کی جاتی ہے۔اس تہوار کے موقع پر دامادوں کو مدعو کرنے کی بھی روایت ہے۔ضلع کے راجہ ورم گاوں سے تعلق رکھنے والے کے ناگیشور راو اور ان کی بیوی نے اپنے داماد کے لئے 225 اقسام کی ڈشس کی تیاری کا کام کیا۔حال ہی میں ناگیشورراو کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی

 

۔پہلی سنکرانتی کے موقع پر بیٹی اور داماد کی انوکھی انداز میں ضیافت کا فیصلہ کیاگیا۔اسی کے حصہ کے طورپر 225اقسام کی ڈشس تیار کی گئیں۔ان میں مختلف قسم کے سالن کے ساتھ ساتھ میٹھے،جلیبی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔میٹھے کو حیدرآباد سے بطورخاص منگوایاگیا



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *