امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ

[]

بیروت: لبنانی گروپ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ بحر احمر میں امریکی اقدامات سے جہاز رانی کی صنعت کو سلامتی کو نقصان پہنچے گا جب کہ یہ علاقہ اب تنازعات کا گڑھ بن چکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حسن نصر اللہ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ‘ امریکہ کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ بحر احمر‘ لبنان‘ عراق اور یمن کی سلامتی ایک ہی چیز سے منسلک ہے اور وہے غزہ میں جنگ کا خاتمہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامتوں کا علاج کرنے کے بجائے اس کی وجہ کا علاج کرنا چاہیے۔حسن نصر اللہ نے کہا کہ اگر امریکہ یہ سوچتا ہے کہ حوثی بحر احمر میں اسرائیل کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں گے تو وہ غلطی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ امریکیوں نے بحر احمر میں جو اقدامات کیے، اس سے سمندر میں سفر کرنے والے تمام جہازوں کے تحفظ کو نقصان پہنچے گا۔

یہاں تک کہ وہ بحری جہاز بھی جو فلسطین اور اسرائیلی نہیں جارہے، جن کا اس تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کی وجہ سے سمندر‘جنگ‘ میزائلوں‘ ڈرنس اور جنگی جہازوں کا تھیٹر بن چکا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *