[]
نظام آباد:15/جنوری (پریس نوٹ) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (الحاق انڈین جرنلسٹ یونین IJU) ضلع نظام آباد کے سال 2024-25ء کیلئے رکنیت سازی کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ بات صدر ضلع جرنلسٹس یونین ایڈلہ سنجیو۔جنرل سکریٹری اروند بالاجی نے بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع جرنلسٹس یونین کی رکنیت سازی رینول ممبران اور جدید رکنیت حاصل کرنے والوں کیلئے تفصیلی طورپر اکٹھا کی جارہی ہے
۔ انہوں نے بتایاکہ جرنلسٹس یونین کی ممبر شپ کی تجوید (رینول) کیلئے 200روپئے اور جدید رکنیت حاصل کرنے کیلئے 300روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ضلع جرنلسٹس یونین کی رکنیت سازی کیلئے نظام آباد رورل حلقہ اسمبلی یونین قائدین سدرشن(آندھراجیوتی) اور وینکٹ(درپلی) کو مقرر کیا گیا ہے اسی طرح بودھن حلقہ اسمبلی کیلئے ناگراجو(جانکم پیٹ)، وجئے گوڑ(جانکم پیٹ)۔ بانسواڑہ حلقہ اسمبلی سے ناگیشور راؤ۔ آرمور حلقہ اسمبلی کیلئے سنجیو (چے پور)، عبدالعظیم (آرمور)، پننالہ چندر شیکھر(آرمور)۔ بالکنڈہ حلقہ اسمبلی سے ناگراجو (آرمور)، ستیہ نارائنا (بالکنڈہ)، سائی رام (مورتاڑ)۔ اور نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی انجنیلو انجی (آندھراجیوتی)، دشرتھ (اے بی این)کو نامزد کرتے ہوئے رکنیت سازی کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی میں اردو صحافیوں کی رکنیت سازی کیلئے سینئر جرنلسٹ و ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر جرنلسٹ یونین احمد علی خان کو ذمہ داری تفویض کی گئی۔ صدر ضلع جرنلسٹس یونین ایڈلہ سنجیو۔جنرل سکریٹری اروند بالاجی نے نظام آباد ضلع کے تمام پرنٹ و الکٹرانک تلگو، اردو، انگریزی اور ہندی اخبارات سے وابستہ صحافیوں سے خواہش کی کہ وہ اپنی ممبر شپ رینول و جدید ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے مذکورہ مقرر کردہ یونین قائدین سے ربط پیدا کریں اور مقرر کی گئی
فیس ادا کرتے ہوئے رسید حاصل کریں۔ انہوں نے بتایاکہ صحافیوں کے انفرادی طورپر تفصیلی بائیو ڈاٹا حاصل کرنے کیلئے تصویر پاسپورٹ سائز، آدھار کارڈ نمبر، کے علاوہ دیگر تفصیلات پر مشتمل فارم کی خانہ پری بھی ضرور کروائیں تاکہ ممبر سازی کے کام کی تکمیل کے بعد نظام آباد ضلع جرنلسٹس یونین کی جانب سے ہر ایک صحافی کو شناختی کارڈ جاری کیاجائے گا۔ انہوں نے جلد سے جلد ممبر شپ رینول و جدید ممبرشپ کروانے کی صحافیوں سے خواہش کی ہے۔