یہ ہوس نہیں، محبت ہے، عدالت نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی

[]

نئی دہلی:  بمبئی ہائی کورٹ نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار مہاراشٹرا کے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے ضمانت دے دی ہے کہ ان کا آپس میں معاشقہ تھا اور یہ جنسی تعلق محبت کی وجہ سے تھا نہ کہ ہوس کی وجہ سے۔

جسٹس ارمیلا جوشی پھالکے نے کہا کہ لڑکی نابالغ تھی لیکن اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے اپنا گھر چھوڑ دیا ہے اور ملزم نتن دھابیراؤ کے ساتھ رہنے لگی ہے۔ راحت دیتے ہوئے، عدالت نے نوٹ کیا کہ دھابیراؤ کی عمر بھی “26 سال” تھی۔

جسٹس جوشی پھالکے نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار کی عمر بھی 26 سال ہے اور وہ محبت کے رشتے کی وجہ سے یکجا  ہوئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنسی تعلق کا مبینہ واقعہ دو نوجوانوں کے درمیان کشش کی وجہ سے ہوا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ درخواست گزار نے ہوس کی وجہ سے متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہو۔

اگست 2020 میں لڑکی کے والد نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس کی جانب سے ملزم کا سراغ لگانے کے بعد لڑکی نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلی تھی کیونکہ وہ ملزم کے ساتھ تعلقات میں تھی۔

لڑکی گھر سے زیورات اور نقدی چوری کر کے لے گئی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس سے شادی کا وعدہ بھی کیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے گھر سے زیورات اور نقدی چرا کر دھابیراؤ کے ساتھ رہنے چلی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *