حیدرآباد میں پتنگ کے مانجہ سے ایک فوجی افسر کی موت

[]

حیدرآباد _ 14 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد میں پتنگ کے مانجہ سے  ایک فوجی کی موت ہوگئی یہ افسوسناک واقعہ لنگر ہاؤس پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا۔  تفصیلات کے مطابق  وشاکھاپٹنم کے پیڈا والتھرو گاؤں کے  30 سالہ  کوٹیشور راؤ  لنگر ہاؤس کے فوجی اسپتال میں فوجی افسر (نائک) کے طور پر کام کر رہے تھے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ لنگر ہاؤس، باپو نگر میں رہتے تھے ۔

 

کوٹیشور راؤ ہفتہ کی رات اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد بائک پر  مکان جارہے تھے کہ  لنگر ہاؤس میں اندرا ریڈی فلائی اوور پر پتنگ کے مانجہ سے ان کی گردن کٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انھیں مقامی ملٹری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکے ۔

 

اتوار کو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ بعد ازاں فوجی جوانوں نے فوجی سلامی دی ۔ مقتول کی بیوی پرتیوشا کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور جانچ کی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *