6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

[]

بنگلورو: ایک المناک واقعہ میں ایک لڑکے کی آج بنگلورو میں موت ہوگئی جو انستھیسیا کے حد سے زیادہ ڈوز کی وجہ سے چھ سال سے کوما میں تھا۔

لڑکے نے 3/ جنوری کو آخری سانس لی اور والدین نے بناشنکری پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق وگنیش نامی لڑکے کو 4/ اپریل2017ء کو ہرنیا کے علاج کے لیے سبرامنیا نگر کے خانگی دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا۔

سرجری کے دوران ڈاکٹر نے اسے مبینہ طور پر انیستھیسیا (بے ہوش کرنے کے انجکشن) کا حد سے زیادہ ڈوز دے دیا جس کے بعد لڑکا کوما میں چلا گیا۔

والدین نے الزام عائد کیا کہ انہیں پتا چلا کہ لڑکے کو سرجری کے دوران تین بار انستھیسیا دیا گیا۔ والدین نے اس ضمن میں پولیس میں شکایت درج کروائی۔

والدین نے الزام عائد کیا کہ دواخانہ کے انتظامیہ نے انہیں 5لاکھ روپئے دے کر پلہ جھاڑلیا۔

والدین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے لڑکے کو بچانے 19لاکھ روپئے خرچ کیے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جب اس ضمن میں سوال کیا گیا تو دواخانہ کے ڈاکٹر اور انتظامیہ نے انہیں دھمکی دی۔

لڑکے کی موت کے بعد والدین نے ایک اور شکایت درج کروائی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *