[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل حیدری نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں بلکہ یہ ملک کی سرحدوں کے جغرافیہ سے واقفیت کے لئے انٹیلی جنس سکیورٹی کو تقویت دینے اور فورسز کی آمادگی کے ساتھ ساتھ ان کی مہارت کو بہتر بنانے کے ہدف کے تحت انجام پارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 11 جنگی اور موبائل بریگیڈز سرحدوں پر تعینات ہیں تاکہ مستحکم سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ملٹری یونٹس کی تیاری کو بہتر بنایا جا سکے۔
جنرل حیدیی نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے دو قسم کے میزائلوں کی منظوری دینے کے ساتھ آرمی گراؤنڈ فورس میں ان کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے اور جلد ہی ان کی نقاب کشائی کی جائے گی۔