[]
حیدرآباد:معین آباد پولیس کو جھلسی ہوئی حالت میں دستیاب نعش کی شناخت ہوگئی ہے۔ 8 جنوری کو 22 سالہ لڑکی کی نعش مشتبہ حالت میں جھلسی ہوئیحالت میں موضع باکارم میں دستیاب ہوئی تھی۔
نعش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا گیا تھا۔ آج نعش کی شناخت 22 سالہ تحسین بیگم کے طور پر کی گئی جو حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والی بتائی گئیں ہیں۔
نعش کی شناخت ہوتے ہی ان کے رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن کے پاس پہنچ کر شدید احتجاج کیا لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ گمشدگی کی شکایت درج کروانے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچنے پر انہیں جھڑک کر وہاں سے بھجوا دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی جناب ماجد حسین رکن اسمبلی مجلس اتحاد المسلمین نے متوفی کے رشتہ داروں کے ساتھ ڈی سی پی سائی چیتنیہ نے ملاقات کر کے انہیں تفصیلات سے واقف کروایا
اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملی ہے کہ گمشدگی کی شکایت درج کرنے میں لاپرواہی پر حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا۔