فضائیہ کے ’اے این-32 ایئرکرافٹ‘ کا ملبہ خلیج بنگال میں برآمد، ساڑھے سات سال قبل 29 لوگوں کے ساتھ ہوا تھا لاپتہ

[]

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اسی علاقہ میں کسی دیگر طیارہ کے لاپتہ ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے، اس لیے ممکنہ حادثہ والے مقام پر یہ دریافت ملبہ کے ممکنہ حادثہ زدہ آئی اے ایف اے این-32 سے متعلق ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کا رجسٹریشن نمبر کے-2743 والا اے این-32 طیارہ 22 جولائی 2016 کو ایک مشن کے دوران خلیج بنگال کے اوپر لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارہ میں 29 اہلکار سوار تھے۔ بڑے پیمانے پر تلاشی مہم اور بچاؤ مہم چلائی گئی تھی لیکن طیارہ کے لاپتہ ہونے کے بعد کسی بھی اہلکار یا طیارہ کے ملبہ کا پتہ نہیں لگ سکا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *