مسافر بس میں بھول گیا مرغ۔ آر ٹی سی نے مرغ کو نیلام کرنے کا کیا اعلان۔ کریم نگر بس ڈپو میں عجیب و غریب واقعہ

[]

کریم نگر _ 11 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کی بس میں دو دن قبل ایک مسافر اپنی مرغی بھول گیا۔ جس کو بس کنڈیکٹر نے بس ڈپو کے ذمہ داروں کے حوالے کردیا۔ اس مرغی کو لینے کوئی نہیں آئے جس پر آر ٹی سی نے اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق اس مہینے کی 9 تاریخ کو ورنگل سے  ویملواڑہ جانے والی بس کریم نگر بس اسٹیشن پر رکی تو مسافر جو مرغی کو اپنے ساتھ لے جارہا تھا بس کے اندر ہی بھول گیا۔

ساتھی مسافروں نے بس میں بیاگ کو دیکھا اور معاملہ کنٹرولر کے علم میں لایا۔ جب آر ٹی سی کے عملے نے اس بیاگ کو  کھولا تو اس  کے اندر  مرغی کو بڑی ہی  احتیاط سے پیک کیا ہوا پایا۔

آر ٹی سی کے عملے نے اسے محفوظ کرنے کے لیے کریم نگر (2) ڈپو میں منتقل کیا۔ تین دنوں سے  آر ٹی سی  عملہ مرغی کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ چونکہ مرغی کے مالک کا  اسے لینے کے لیے آنے کا کوئی امکان نہیں ہے جس کے پیش نظر  نیلامی کا وقت جمعہ  کو سہ پہر تین بجے مقرر کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *