[]
لکی مروت (پاکستان): گھر سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقتولین اور ملزم کے درمیان مستورات تنازعہ چل رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقہ شیخ نیازی کورنہ میں گھر سے بچوں اورخواتین سمیت 11افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سرائے نورنگ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا ہے جس میں کہا ہے کہ مدعی عمرگل نے ملزم صدرخان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، مقتولین اور ملزم کے درمیان مستورات تنازعہ چل رہا تھا۔ایک خاندان کے قتل ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔
2 الگ گھروں میں فائرنگ کرکے الگ کمروں میں لاشیں موجود تھیں۔یاد رہے گزشہ روز لکی مروت کے علاقہ شیخ نیازی کورنہ میں گھرسے 11 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں 2 دن پرانی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کھانے میں کوئی زہریلی چیزاستعمال ہوئی ہے۔ ان کا رشتہ دار جانی خیل‘وزیرستان سے 2 روز قبل کھانا لایا تھا۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ کا بھائی جب گھرپہنچا تو لاشوں کا پتہ چلا۔بعد ازاں پولیس نے لاشوں کوہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کی۔