[]
اس سلسلے تعلق سے ریاستی اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر امنگ سنگھار نے کہا کہ ’’نئی حکومت نے مستفیدین کی تعداد دو لاکھ کم کر دی ہے۔ ستمبر میں جب شیوراج چوہان وزیر اعلیٰ تھے تو لاڈلی بہنوں کی تعداد 1.31 کروڑ تھی۔ اب نئے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے یہ تعداد گھٹا کر 1.29 کروڑ کر دی ہے۔ سرکاری اشتہارات اس کا ثبوت ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’لوک سبھا انتخاب کے بعد یہ تعداد کتنی بچے گی، یہ نئے وزیر اعلیٰ ہی طے کریں گے۔ یہ انتخابی پاکھنڈ تھا، جس کا رنگ پھیکا پڑنے لگا ہے۔ لاڈلی بہنا منصوبہ کو لے کر لوگوں کا اندیشہ غلط نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ بدلتے ہی اس منصوبہ پر تلوار لٹک رہی ہے۔‘‘