[]
حیدرآباد۔ حیدرآباد میں نقلی مہندی کے کونس کی تیاری کے یونٹ پر دھاوا کیا گیا۔ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن تلنگانہ کے عہدیداروں نے شہر کے علاقے مہدی پٹنم میں نقلی مہندی کے کونس کی تیاری کے یونٹ پر دھاوا کیا۔
حکام کے مطابق یہاں مہندی کے کونس میں زہریلے کیمیکل کا استعمال کیاجارہا تھا۔ ڈرگس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے ضبط شدہ مہندی کے کونس کو لیبارٹری میں بھجوا کر جانچ کی تو اس میں ایسیڈ کی موجودگی کا پتہ چلا۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کاسمیٹکس سے عوام کی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔