محمد سمیع اور حسام الدین کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا

[]

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ سمیع یہ اعزاز حاصل کرنے والے 46 ویں ہندوستانی مرد کرکٹر ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 میں سمیع کی کارکردگی شاندار رہی اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

 سمیع نے 7 میچوں میں کل 24 وکٹیں حاصل کیں۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ سے نوازا۔ سمیع کی گزشتہ چند سالوں میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ہندوستانی سرزمین پر کھیلے گئے ورلڈکپ میں سمیع نے ٹیم انڈیا کو فائنل تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 ارجن ایوارڈ کے بارے میں کرتے ہوئے محمد سمیع نے ہاکہ یہ ایوارڈ میرے لیے ایک خواب کی طرح ہے، زندگی گزر جاتی ہے اور لوگ یہ ایوارڈ نہیں جیت پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے ایک خواب کی طرح ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو اس ایوارڈ سے نوازتے دیکھا ہے۔ محمد سمیع کیلئے ورلڈکپ 2023 کسی خواب کے سچ ہونے سے کم نہیں تھا۔ سمیع نے گیند سے تباہی مچا دی اور وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔

سمیع نے ورلڈکپ میں کھیلے گئے صرف 7 میچوں میں 24 وکٹیں لے کر پوری دنیا کے بلے بازوں کو پریشان کردیا تھا۔ سمیع نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی جانب سے 50 اوور کے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی سمیع کے نام درج ہوگیا ہے۔

 سمیع نے اس معاملے میں ظہیر خان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ سمیع کے علاوہ ان کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔اوجس پراوین دیوتلے (تیر اندازی)، ادیتی گوپی چند سوامی (تیر اندازی)، سری شنکر (اتھلیٹکس)، پارول چودھری (اتھلیٹکس)، محمد حسام الدین (باکسنگ)، آر ویشالی (چیس)، انوش اگروال (گھڑ سواری)، دیویکرتی سنگھ (گھڑ سواری) ڈریسج)، دیکشا ڈگر (گولف)، کرشنا بہادر پاٹھک (ہاکی)، سشیلا چانو (ہاکی)،

 پون کمار (کبڈی)، ریتو نیگی (کبڈی)، نسرین (کھو کھو)، پنکی (لان بالز)، ایشوریہ پرتاپ سنگھ‘ تومر (شوٹنگ)، ایشا سنگھ (شوٹنگ)، ہریندر پال سنگھ سندھو (اسکواش)، ایہیکا مکھرجی (ٹیبل ٹینس)، سنیل کمار (کشتی)، آنند پنگھل (کشتی)، نورم روشیبینا دیوی (وشو)، شیتل دیوی (پارا) تیر اندازی)، الوری اجم کمار (بصارت سے محروم کرکٹ)، پراچی یادو (پارا کینوئنگ)۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *