کرناٹک میں اور کوئی ڈپٹی چیف منسٹر نہیں: کھرگے

[]

کلبرگی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگےنے منگل کو کہا کہ کرناٹک میں کوئی ڈپٹی چیف منسٹر نہیں ہوگا اور پارٹی ہائی کمان کے سامنے ایسی کوئی تجویز بھی نہیں ہے۔ کھرگےنے یہاں نامہ نگاروں سے کہا ’’آپ اس سلسلے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سے یہ سوال پوچھ سکتے ہیں۔‘‘

کانگریس صدر کا یہ تبصرہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ذات میں توازن پیدا کرنے کے لیے تین نائب وزیر اعلیٰ کی تقرری سے متعلق پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر سامنے آیا ہے۔

کھرگےنے کہا ’’نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے اثر و رسوخ کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ گارنٹی اسکیموں کو لاگو کرنے کا ہدف حاصل ہونے تک اس طرح کے مطالبات پر غور نہیں کیا جانا چاہئے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے تعلق سے 10 جنوری کو ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے قریبی اور میسور کے دلت لیڈر سماجی بہبود کے وزیر ایچ سی مہادیوپا نے کہا تھا کہ نائب وزیر اعلیٰ کے لیے لابنگ کرنے میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔

امداد باہمی کے وزیر کے این راجنا نے بھی اور نائب وزیر اعلیٰ کا تقرر کئے جانے کیا مطالبہ کیا ہے۔ شیوکمار کے سخت مخالف ستیش جارکی ہولی نے اپنے دہلی کے دورے کے دوران پارٹی ہائی کمان کے سامنے تین نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ رکھا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *