[]
حیدرآباد _ 8 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) بلقیس بانو ریپ کیس میں بری ہونے والے 11 مجرموں کو دوبارہ جیل میں ڈالنے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ہر گوشوں سے مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگ خوش ہیں کہ ملک کی سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست گجرات کے دیو گڑھ باڑیا علاقے میں واقع بلقیس بانو کے گھر کے سامنے پٹاخے چھوڑے گئے۔ اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن منایا گیا۔
واضح رہے کہ گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی عصمت ریزی اور ان کے خاندان کے 7 افراد کو قتل کردینے کے معاملے میں ملزمین کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر آج سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت کا فیصلہ جہاں بلقیس بانو کیلئے راحت کا پیغام ہے اور ملزمین کو دوبارہ جیل جانا ہوگا۔ واضح رہے کہ قبل از وقت رہائی پانے والوں میں جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھےشام شاہ، بپن چندر جوشی، کیسر بھائی ووہانیہ، پردیپ مورداہیا، بکا بھائی ووہانیہ، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا شامل ہیں۔
15 سال جیل میں گزارنے کے بعد انہیں 15 اگست 2022 کو یہ کہتے ہوئے حکومت نے رہا کردیا تھا کہ ان کا رویہ اچھا ہے۔ ان کی رہائی کے بعد بلقیس بانو نے اس مسلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر آج فیصلہ سنادیا گیا۔
#WATCH | Firecrackers being burst outside the residence of Bilkis Bano in Devgadh Baria, Gujarat.
Supreme Court today quashed the Gujarat government’s decision to grant remission to 11 convicts in the case of gangrape of Bilkis Bano. SC directed 11 convicts in Bilkis Bano case… pic.twitter.com/T7oxElwgcY
— ANI (@ANI) January 8, 2024