دھرانی کے بجائے نیابھوما تاپورٹل متعارف کرنے چیف منسٹر کاارادہ

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جلد از جلد دھرانی پورٹل کو ختم کرتے ہوئے بھوماتا پورٹل کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع مطابق بھوماتا پورٹل آیندہ دو ماہ میں کارکرد ہو جائے گا۔

پرجا وانی پروگرام کے دوران‘ موصول ہونے والی بہت سی درخواستیں‘ دھرانی پورٹل پر ریکارڈ کی غیر موجودگی یا ہیرا پھیری کے علاوہ اراضیات پر قبضوں سے متعلق تھی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات کے دوران دھرانی پورٹل شدید بحث کا موضوع رہا، اس لئے کانگریس‘ بی آر ایس کو لوک سبھا انتخابات میں دھرانی کو دوبارہ موضوع کے طور پر استعمال کرنے کا موقع نہیں دینا چاہتی ہے۔

اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ انسپکٹر ویمولا سرنیواسلو کی بطور او ایس ڈی تقرری اس سمت میں ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کے سی آر کی سابق حکومت میں سرنیواسلو لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی دھرانی میں منتقلی کا حصہ تھے۔

تاہم جب دھرانی پورٹل میں خامیاں سامنے آنے لگیں بی آرا یس نے انہیں فوری طور پر انکے اصل ڈیپارٹمنٹ کو واپس بھیج دیا تھا۔ ڈا وس کے دورے سے واپسی کے بعد، چیف منسٹر ریونت ریڈی پوری طرح دھرانی پورٹل پر توجہ مرکوز کرنے والے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *