[]
حیدرآباد: بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف ریاست مہاراشٹرا شولا پور میں ’ہندو جن آکروش‘ ریالی کے دوران مبینہ نفرت انگیز تقاریر پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
جیل روڈ پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ ریالی ہفتے کے روز راجندر چوک اور کنا چوک کے درمیان منعقد کی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے رانے نے “جہادیوں” اور مساجد کو شہید کرنے سے متعلق بیان دیا وہیں حیدرآباد کے گوشہ محل کے ایم ایل اے راجہ سنگھ
نے “لو جہاد” پر مبینہ طور پر قابل اعتراض بیانات دیا۔ ان کے اورتنظیم کے دیگرذمہ داران کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔