[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 25 جولائی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1689۔فرانس نے انگلینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان۔
1813 ۔ہندوستان میں پہلی بار کشتیو ں کی دوڑ کا مقابلہ کولکتہ میں منعقد ہوا۔
1814 ۔نیاگرا فالس کی جنگ میں امریکہ نے برطانیہ کو شکست دی۔
1837 ۔لندن میں يوسٹن اور کیمڈن شہر کے درمیان پہلی کاروباری الیکٹرک ٹیلی گراف خدمات کا ولیم کک اور چارلس ويٹسٹون کے ذریعہ کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
1854 ۔والٹر ہنٹ کو پہلے پیپر شرٹ کالر کا امریکی پیٹنٹ حاصل ہوا۔
1943۔ موسولنی گرفتار کیا گیا، اٹلی کے اہم عہدہ سے برخاست ۔
1963 ۔امریکہ، روس اور برطانیہ نے جوہری تجربہ پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کئے۔
1973 ۔سوویت یونین نے مارس 5 لانچ کیا۔
1977 ۔نیلم سنجیو ریڈی ملک کے چھٹے صدر بنے۔
1978 ۔دنیا کے پہلے آئی وی ایف بچے لوئیس براؤن کی پیدائش انگلینڈ کے اولڈهوم شہر میں ہوئی۔
1982 ۔گیانی زیل سنگھ ملک کے ساتویں صدر بنے۔
1987 ۔رنگاسوامي وینكٹ رمن ملک کے آٹھویں صدر بنے۔
1992 ۔ایس ڈی شرما ملک کے نویں صدر بنے۔
1994 ۔اردن اور اسرائیل کے درمیان 46 سالوں سے جاری جنگ ختم ہوئی۔
1997 ۔کے آر نارائنن ملک کے دسویں صدر بنے۔
2007 ۔ملک کی پہلی خاتون صدر پرتبھا دیوی سنگھ پاٹل نے حلف لیا۔
2017۔ گجرات میں سیلاب سے 70 سے زائد افراد مارے گئے۔