سابق وزیر محمد علی شبیر کا نظام آباد شہر کے مختلف بلدی ڈیویزنس میں منعقدہ پرجا پالنا پروگرام سنٹرز کا دورہ و عوام سے ملاقات. 

[]

تلنگانہ کانگریس ریاستی حکومت ریاست کی ترقی و تمام طبقات کی خوشحالی کی خواہاں. تین کھلاڑیوں کو دس ہزار روپے نقد انعامات 

سابقہ ریاستی وزیر کانگریس محمد علی شبیر کا شہر کے مختلف بلدی ڈیویثزنوں میں منعقدہ پرجا پالنا پروگرام سنٹرز کا دورہ و عوام سے ملاقات. 

نظام آباد. 5/جنوری (اردو لیکس) سابقہ ریاستی وزیر کانگریس و انچارج حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن محمد علی شبیر نے اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر مختلف پروگراموں میں شرکت کی. محمد علی شبیر نے کانگریس بھون میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں شرکت کیے. کانگریس بھون میں منعقدہ پارٹی پروگرام کے موقع پر اسپورٹس کے میدان میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے والی اوشو کھلاڑی فاریہ خانم اور مارشل آرٹس و ٹیکنڈو کھلاڑیوں کو محمد علی شبیر نے اپنی جانب سے 10 /10 ہزار روپے نقد رقم سے نوازا اور ان کھلاڑیوں کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں تلنگانہ ریاستی حکومت و خود انکی جانب سے ہر ممکنہ مدد کا  تیقن دیا.

 

بعد ازاں سابقہ ریاستی وزیر کانگریس و انچارج حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن محمد علی شبیر نے شہر کے مختلف ڈیویثزنوں و علاقوں میں منعقدہ ریاستی حکومت کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری 6 گارنٹی اسکیمات مہالکشمی اسکیم کے تحت پرجا پالنا پروگرام سنٹرز کا دورہ کیا. محمد علی شبیر نے اکثریتی و اقلیتی علاقوں و تمام ڈیویثزنوں میں لگائے گئے پرجا پالنا سنٹرز پر اپنے دورہ کے موقع پر ان سنٹرز کی کارگردگی متعلقہ حکام و محکموں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور میونسپل عہدیداروں کے ہمراہ کانگریس پارٹی قائدین و کارکنان جو ان سنٹرز پر عوامی رہنمائی و دیگر کاموں کا جائزہ لیا اور عوام سے ملاقات کے ذریعے انھیں ریاستی حکومت کی جانب سے جاری اسکیمات پر تبادلہ خیال کیا.

 

سابقہ ریاستی وزیر کانگریس و انچارج حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن محمد علی شبیر کے مختلف پروگراموں میں شرکت و سنٹرز کے دورہ کے موقع پر صدر سٹی کانگریس کیشو وینو. این رتناکر. سابقہ صدر وقف بورڈ نظام آباد جاوید اکرم. سینئر کانگریس پارٹی لیڈر سید نجیب علی ایڈوکیٹ. اشفاق احمد خان پاپا. محمد مجاہد خان سابقہ کارپوریٹر کانگریس. مئیر کاظم علی. عبدالستار باغبان. محمد ضیاء احمد کانگریس لیڈر. سید مقبول اوسط. اعجاز احمد کنٹراکٹر. و دیگر کانگریس پارٹی قائدین و پارٹی ورکرس موجود تھے. سابقہ ریاستی وزیر کانگریس محمد علی شبیر کے ان مختلف پروگرامز اور دورہ کے دوران ٹیچرز یونین آئیٹا ضلع نظام آباد کے وفد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے ٹرینڈ ٹیچرز کے دیرینہ مسائل و مطالبات کی یکسوئی کیلئے نمائندگی کی بعد ازاں محمد علی شبیر کے ہاتھوں ٹیچرز یونین آئیٹا کے سالانہ کلینڈر کی رسم اجرائ عمل میں لائی گئی. شہر میں مختلف پروگرامز میں شرکت و پرجا پالنا سنٹرز کے دورہ اور عوام سے ملاقات کے موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس ریاستی حکومت ریاست کی ترقی و تمام طبقات کی خوشحالی کیلئے سینکڑوں ترقیاتی اقدامات و منصوبوں پر عمل کرنے جارہی ہے. گزشتہ 10 سالوں میں سابقہ برسراقتدار تلنگانہ ریاستی حکومت نے ریاست کی عوام کو ترقیاتی اقدامات و منصوبوں سے محروم رکھا ہے. بہت ہی کم وقتوں میں تلنگانہ کانگریس ریاستی حکومت اسے پورا کرنے کا وعدہ پورا کرے گی

 

. ہر پرجا پالنا پروگرام سنٹرز کے اسٹاف و عوام کی رہنمائی و رہبری میں حصہ لینے والے کانگریس پارٹی قائدین و نوجوانوں کے کام و خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی ستائش کی کئی سنٹرز پر عمررسیدہ مرد و خواتین بزرگوں نے محمد علی شبیر کے عوامی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انھیں اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *