ہندوستان ہندوراشٹرا بنے گا، اگر دم ہے تو روک کر دکھائیں: پرمود متالک

[]

ہبلی (کرناٹک): شری رام سینا کے بانی پرمود متالک نے جمعرات کے روز کہاکہ 2024میں جب وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ برسر اقتدار آئیں گے تو ہندوستان ایک ہندو راشٹر بن جائے گا۔ متالک نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر سدارمیا کے لڑکے یتیندر کو نشانہ تنقید بنایا جس نے ہندوستان کو ہندو راشٹرا بنانے کا اعتراض جتایا تھا۔

متالک نے کہاکہ ہندوستان یقینا ہندو راشٹرا بنے گا۔ اگر یتیندر میں دم ہے تو وہ اسے روک کر دکھائے اس نے کہاکہ 2024 میں وزیراعظم مودی لوک سبھا الیکشن جیتیں گے اور تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔ اس وقت کوئی بھی طاقت ہندوستان کو ہندوراشٹرا بننے سے نہیں روک سکے گی۔

 اس نے کہا کہ یتیندر ہندو توا کے بارے میں وہ اپنے باپ کے سایہ میں پلا بڑھا ہے۔‘ سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور سینئر بی جے پی لیڈرکے ایس ایشوراپا نے کہاکہ چیف منسٹر سدارامیا اور ان کے لڑکے کو جلد از جلد اسلام قبول کرتے ہوئے مسلمان بن جاناچاہئے کیونکہ وہ لوگ مسلمانوں کے علاوہ کسی اور برادری کا احترام نہیں کرتے اور اس سے پیار نہیں کرتے۔

انہیں پاکستان جانے دیں۔ وہ لوگ ہندوستان میں رہنے کے مستحق ہیں۔ متالک نے یہ بھی کہاکہ دنیا بھر میں صرف ہندوستان ہندو راشٹرا بن سکتاہے۔ ہندوستان کے برعکس پاکستان میں نمازوں کے دوران مسجدوں میں دھماکے ہوتے ہیں۔ یتندر کو ہندو مذہب کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ 



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *