2023 کی پہلی ششماہی میں خوردہ کھپت میں 9.3 فیصد اضافہ : سی ایم ایس

[]

رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں میٹرو شہروں کی مانگ نیم شہری اور دیہی علاقوں سے پیچھے رہی۔ اس دوران میٹرو شہروں میں خوردہ استعمال کی شرح نمو سالانہ بنیادوں پر 9.2 فیصد رہی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

سی ایم ایس نے جمعرات کو جاری کردہ ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (اپریل تا ستمبر 2023) کے دوران خوردہ بازار کے بڑے 11 شعبوں میں صارفین کی مانگ میں سالانہ بنیادوں پر 9.3 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

کمپنی کی ریلیز کے مطابق اس کے نتائج 11 صارفین کے شعبوں جیسے جیولری، ایف ایم سی جی، ای کامرس، مہمان نوازی، اور ہوا بازی وغیرہ کے جامع تجزیے پر مبنی ہیں۔ ریلیز میں کہا گیا ہے، ‘B2C (کاروباری اسٹیبلشمنٹ سے صارفین تک فروخت) طبقہ نے رواں مالی سال 2023-24 (اپریل-ستمبر 2023) کی پہلی ششماہی کے دوران بڑے 11 شعبوں کی خوردہ کھپت میں 9.3 فیصد سالانہ اضافہ دیکھا گیا۔’

رپورٹ کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ایف ایم سی جی اور ای کامرس کے شعبوں میں بالترتیب 26.2 فیصد اور 19.4 فیصد کا سالانہ اضافہ دیکھا گیا، جو افراط زر میں کمی کے درمیان ان شعبوں میں صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاسی کرتا ہے۔

ہوا بازی اور مہمان نوازی کے شعبوں میں اسی سہ ماہی کے دوران بالترتیب 29.7 فیصد اور 12.8 فیصد کی سالانہ نمو دیکھی گئی، جو کہ کرکٹ ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس کی وجہ سے سفری مانگ میں اضافہ کی عکاسی کرتی ہے۔ زیورات کے شعبے میں مالی سال 2023 کی دوسری سے ماہی میں 4.6 فیصد کی گراوٹ برعکس 7.1 فیصد کا سالانہ اضافہ دیکھا گیا، جو شادیوں کے سیزن کی وجہ سے اخراجات میں اضافے اور وبا کے بعد ان کی مانگ میں اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے فارمیٹ ریٹیل سیکٹر میں جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں 7.8 فیصد کا سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ بڑھتی ہوئی آمدنی، شہری کاری اور صارفین کی ترجیحات میں تبدیلی جیسے عوامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی ششماہی میں میٹرو شہروں کی مانگ نیم شہری اور دیہی علاقوں سے پیچھے رہی۔ اس عرصے کے دوران میٹرو شہروں میں خوردہ استعمال کی شرح نمو سالانہ بنیادوں پر 9.2 فیصد رہی۔ یہ رجحان دیہی معیشت میں صوابدیدی اخراجات کے رجحانات کو بہتر بنانے کا اشارہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *