کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

[]

کیپ ٹاون: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹسٹ میں وکٹوں کی ایسی جھڑی لگی کہ ٹسٹ کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دوسرے ٹسٹ کے پہلے روز ریکارڈ 23 وکٹیں گرگئیں جس نے کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے کیونکہ 122 سال میں کبھی بھی ٹسٹ کے پہلے روز 23 وکٹیں نہیں گریں۔

کیپ ٹاون ٹسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بلے بازوں کو میدان میں بھیجا لیکن یہ پروٹیز کیلئے یہ فیصلہ ڈراونا خواب ثابت ہوا کیونکہ ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج ان پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

محمد سراج نے گزشتہ سال کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل کی یاد تازہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جس کے باعث جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جواب میں ہندوستان نے چار وکٹوں پر 153 رنز بنالیے تھے کہ پھر ایسا ہوا جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔ بقیہ چھ ہندوستانی کھلاڑی اسکور بورڈ میں کوئی اضافہ کیے بغیر تاش کے پتوں کی طرح ایک کے بعد بکھرگئے۔

ٹسٹ کے پہلے سیشن میں جنوبی افریقہ اور دوسرے سیشن میں ہندوستانی اننگ تمام ہونے کے بعد تیسرے سیشن میں پروٹیز نے اپنی دوسری اننگ شروع کی اور کھیل کے اختتام تک 3 وکٹیں گنواکر 62 رنز بنالیے۔ اس طرح کرکٹ کی تاریخ میں 122 سال بعد ٹسٹ میچ کے پہلے دن سب سے زیادہ 23 وکٹیں گرنے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *