الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں ایم ایل سی ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان  کردیا

[]

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے جمعرات کو تلنگانہ میں 2 خالی ایم ایل اے کوٹہ ایم ایل سی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ بی آر ایس ایم ایل سی کڈیم سری ہری اور پی کوشک ریڈی نے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد ایم ایل سی کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کا نوٹیفکیشن رواں ماہ کی 11 تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔

اسی دن سے پرچہ نامزدگی کی وصولی شروع ہو جائے گی۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 18 تاریخ ہوگی۔ 19 تاریخ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال اور 22 تاریخ تک پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ پولنگ 29 جنوری کو ہوگی۔

پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ نتائج کا اعلان یکم فروری کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تلنگانہ میں 2 اور یوپی میں ایک ایم ایل سی سیٹ کے لیے ضمنی انتخابات ہوں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *