[]
*حافظ عبد المجید اشتیاق* معتمد اسوسی ایشن کے اطلاع کہ بموجب جناب *سرور شاہ بیابانی* صاحب سرپرست و نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر و ذمہ داران اسوسی ایشن کے مشورہ سے جناب *سیدافضل محی الدین* صاحب سرپرست اسوسی ایشن و صدر میسا پداپلی، جناب *حافظ سید مطھرالدین* ریاستی صدر اسوسی ایشن *جنید احمد باگن* صدر اسوسی ایشن حیدرآباد نے جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کے ناظم عمومی سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے اردو کے مسائل (اسپیشل اردو ڈی ایس سی، ڈی ریزرویشن، ودیا والینٹرس، اردو آنگن واڑی، ایل.ایف.ایل ایچ. ایم.، اردو اے. اے. ایم. او) کو حل و منظور کروانے کا مطالبہ کیا. یاد رہے کہ حالیہ اسمبلی الیکشن میں جمعیۃ علماء نے مسلمانوں کی رہبری و رہنمائی کرتے ہوئے ایک اہم رول ادا کیا ہے.
ملاقات میں دونوں مسئلوں پر زور دیا کہ ودیا والینٹرس کو فی الفور تقرر کرنے اور خصوصی ڈی۔ایس۔سی جو کانگریس حکومت نے اپنے اقلیتی منشور میں وعدہ کیا تھا جلد از جلد منعقد کرتے ہوئے اپنے وعدے کو پورا کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس پر حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے کہا کہ ان شاءاللہ بہت جلد ریاستی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے اس کی نمائندگی کی جائیگی۔