دہلی کے بوانا میں زبردست آگ لگی، 25 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو کیا

[]

دہلی کے بوانا میں واقع ایک فیکٹری میں لگی آگ اس قدر شدید ہے کہ اس پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ نے 25 فائر بریگیڈ گاڑیاں بھیجیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی راجدھانی دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد دہلی فائر سروس نے 25 فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا۔ سیکیورٹی کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن بھی موقع پر موجود ہے۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ فی الحال آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

معلومات کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ آگ کے شعلے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی طرف سے جاری ویڈیو سے واضح ہے کہ بوانا میں واقع فیکٹری میں زبردست آگ لگی ہے۔ شعلے بھیانک ہیں۔ آگ اتنی شدید ہے کہ فائر سروس ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔ دیگر اسٹیشنوں سے بھی فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے فائر آفیسر رام گوپال مینا نے بوانا میں آگ کے خوفناک واقعہ کے بارے میں بتایا کہ آگ کا یہ واقعہ کل رات 1.30 بجے پیش آیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون کال کے ذریعے یہ اطلاع ملی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 25 فائر ٹینڈر موقع پر موجود تھے۔ آتشزدگی کے واقعہ سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *