مہاراشٹر کے پونے میں پولیس عہدیدار نے بیوی اور بھتیجے پر گولی چلا کر خود کو گولی مار لی

[]

پونے _ 24 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے پونے میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک پولیس عہدیدار نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو گولی مارنے کے بعد خود کو  گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے امراوتی ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بھتیجے کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی ۔ ذرائع کے مطابق اے سی پی بھرت گائیکواڑ نے پونے میں اپنی بیوی مونی اور بھتیجے دیپک کو گولی مار دی۔ جس کے بعد اس نے خودکشی بھی کرلی۔

 

یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 3.30 بجے کا بتایا جاتا ہے۔ گایکواڑ کی بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ پونے میں رہتی تھی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ واقعہ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں گائیکواڈ پونے میں واقع اپنے گھر آیا اور انہوں نے دروازہ کھولتے ہی اپنے بھتیجے پر گولی چلائی، جو سینے میں لگی، جس پر دیپک کی موت ہوگئی ا

 

س کے بعد مونی پر گولی چلا دی۔بعد ازاں  گائیکواڑ نے اپنے سر میں گولی مار لی۔ تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔   مرنے والوں میں اے سی پی گائیکواڈ اور ان کی بیوی مونی گایکواڑ (44) اور بھتیجے دیپک (35) کے طور پر ہوئی ہے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *